"مناظرِ قیامت — قرآن کی روشنی میں" ایک نہایت ایمان افروز اور قلب کو جھنجھوڑنے والی کتاب ہے جو نامور عالمی اسلامی مفکر علامہ سید قطب شہید (رحمۃ اللہ علیہ) کی مشہورِ زمانہ عربی کتاب "مشاہد القیامۃ فی القرآن" کا شاندار اردو ترجمہ و تلخیص ہے۔
اس کتاب میں قرآنِ کریم کی روشنی میں قیامت کے مناظر کو نہایت پُر اثر اور جاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ حشر و نشر، میزانِ اعمال، پلِ صراط، جنت کی نعمتیں اور جہنم کے عذاب کو قرآنی آیات کی تفسیر کے ساتھ اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ قاری کے دل میں آخرت کا احساس زندہ ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں گھر کر لیتا ہے۔
علامہ سید قطب کا یہ منفرد ادبی اور تفسیری اسلوب اس کتاب کو عام تفسیری کتابوں سے بالکل الگ اور نہایت دلکش بناتا ہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ و تلخیص مفتی انور خان سالارزئی حفظہ اللہ نے نہایت خوبصورت انداز میں کیا ہے۔