حیض و نفاس کے شرعی احکام خواتین اور بالخصوص دینی مدارس کی طالبات کے لیے مرتب کی گئی ایک مفید اور آسان کتاب ہے۔ اس میں حیض، نفاس اور ان سے متعلق مختلف شرعی مسائل کو سادہ اور عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے، تاکہ طالبات اور خواتین اپنے روزمرہ پیش آنے والے مسائل کو شریعت کی روشنی میں سمجھ سکیں۔
کتاب میں بنیادی شرعی احکام کے ساتھ ساتھ آسان مشقی سوالات اور Mock Questions بھی شامل کیے گئے ہیں، جو طلبہ کے لیے سبق کو سمجھنے اور اپنی معلومات کو جانچنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
یہ کتاب بالخصوص مدرسہ کی طالبات، خواتین، اساتذہ اور حیض و نفاس کے مسائل کا بنیادی شرعی علم حاصل کرنے والوں کے لیے مفید ہے۔